مریم نواز کی ری ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی آج۔

وفاقی آئینی عدالت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس اور تمام دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان اور کینیا کی حکومتیں اس معاملے پر مناسب اور مؤثر اقدامات کررہی ہیں، اس لیے اس مرحلے پر عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے معاہدے (ایم ایل اے) پر دستخط ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک اس کیس میں تعاون کررہے ہیں۔ عدالت کے مطابق تحقیقات کا عمل متعلقہ حکومتی اور قانونی فورمز پر جاری ہے، جس میں عدالتی مداخلت فی الوقت ضروری نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت صحافتی برادری اور عوام کے اس دکھ اور تشویش کو سمجھتی ہے جو ارشد شریف کے قتل کے باعث پیدا ہوئی، تاہم آئینی دائرہ اختیار کے تحت عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کیس میں مزید کارروائی کے لیے حکومتی اقدامات ہی موزوں راستہ ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ ارشد شریف کے ورثا کسی بھی مرحلے پر اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ عدالتوں یا فورمز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ازخود نوٹس سمیت تمام متعلقہ درخواستیں نمٹا دینے کا حکم دے دیا۔